• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹا ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان، ساؤتھ ریجن میں احمد نعمان اور ملک مرتضیٰ کامیاب

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

چھٹے ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے ساؤتھ ریجن میں احمد نعمان اور ملک مرتضیٰ نے کامیابی حاصل کرلی۔ ایک اسٹروک کے فرق سے سید شجاعت علی اور عمران حیدر دوسرے نمبر پر رہے ایونٹ میں 100 سے زائد گالفرز نے حصہ لیا۔

کراچی گالف کورس میں 100 سے زائد کارپوریٹ گالفرز شریک ہوئے، جنہیں 52 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا، ٹیموں نے اسٹروک پلے فارمیٹ پر مقابلہ کیا۔

ایونٹ کا پہلا مرحلہ زبردست رہا 18 ہولز پر مشتمل مقابلوں میں احمد نعمان اور ملک مرتضیٰ کی ٹیم 143 نیٹ اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ایک اسٹروک کے فرق سے سید شجاعت علی اور عمران حیدر کی ٹیم دوسرے نمبر پر آئی اور تیسری پوزیشن پر عبدالرحمان اور عرفان راشد کی ٹیم رہی۔

ہاشو گروپ کے سی ای او حسیب اے گردیزی ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے ڈائریکٹر محمد عمر کھوکھر کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ گالفرز کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد اور تیسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد ہونے والے نیشنل فائنل کی فاتح ٹیم اسپین میں ورلڈ کارپوریٹ چیلنج فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید