• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے نے ہنی مون پر گھر واپس جانے کی ضد کی، کاجول

کاجول اور اجے دیوگن کی شادی کو 23 برس مکمل ہوچکے ہیں، ایک پرانے انٹرویو میں کاجول نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد ہم لوگ دو ماہ طویل ہنی مون پر گئے تھے لیکن جلدی ہی واپس آنا پڑا کیونکہ اجے دیوگن کہتے تھے ان کی طبیعت خراب ہے۔

کاجول نے کہا کہ ہم دو مہینے کے ہنی مون پر گئے تھے، شادی سے پہلے میں نے ہی شرط رکھی تھی کہ ہنی مون اتنا طویل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہنی مون پر دنیا گھومنا چاہتی تھی، ہم آسٹریلیا سے لاس اینجلس اور وہاں سے لاس ویگاس گئے۔

کاجول نے پرمزاح انداز میں کہا کہ اجے تو ہنی مون سے بھاگنا چاہتے تھے، جب ہم یونان میں تھے تو 40 دن ہوچکے تھے اور اجے کافی تھک گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روز سو کر اٹھنے کے بعد اجے نے کہا مجھے بخار اور سر درد ہے، میں نے کہا دوائی لاتی ہوں تو وہ مستقل کہتے رہے کہ انہیں گھر جانا ہے اور یوں ہمیں ہنی مون ختم کرکے گھر لوٹنا پڑا۔

یاد رہے کہ مشہور زمانہ بالی ووڈ فلمی ستاروں اجے دیوگن اور کاجول کی شادی 24 فروری 1999 میں ہوئی تھی، دونوں پہلی بار 1995ء کی فلم ہلچل کے سیٹ پر ملے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید