بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا معاوضہ نہیں لیں گے، جس سے فلم پروڈیوسر کے 100 کروڑ تک کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے گا۔
یاد رہے کہ عامر خان نے اس فلم کی تیاری پر اپنی زندگی کے چار قیمتی سال لگائے، جبکہ فلم میں کرینہ کپور کو شامل ہونے کے لیے آڈیشن دینا پڑا تھا۔
بعد ازاں فلم کی ریلیز کی تاریخ میں مسلسل تبدیلی اور بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا جیسے سوشل میڈیا ٹرینڈز فلم کی ناکامی کی دیگر وجوہات میں شامل ہیں۔
جس کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر مکمل طور پر ناکام رہی اور بمشکل 100 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی۔
تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ عامر خان نے فیصلہ کیا ہے وہ اپنی فیس چھوڑ دیں گے تاکہ پروڈیوسر کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے۔
کورونا وائرس کے دور میں انڈسٹری کو پہچنے والے نقصانات کے بعد لال سنگھ چڈھا کو فلموں کے شوقین افراد بالی ووڈ کے لیے گیم چینجر سمجھ رہے تھے تاہم یہ خام خیالی ثابت ہوا اور یہ فلم تنازعات کا شکار ہوگئی۔