• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ ملک بھر میں جاری

سیلاب زدگان کے لیے امداد جمع کرنے کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ شہری بےمثال جذبے کے ساتھ اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔

کراچی کے علاقے کلفٹن دو تلوار پر خاتون نے سالگرہ پر ملنے والی سونے کی انگوٹھی جے ڈی سی فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرا دی۔

علاوہ ازیں کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان جمع کیا جارہا ہے جس میں عوام کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید