کوالالمپور(جنگ نیوز)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ مہاتیر محمد کورونا وائرس کی ہلکی علامات محسوس کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کچھ روز تک ہسپتال میں ڈاکٹروں کے زیرِ نگرانی رہیں گے۔واضح رہے کہ 97سالہ مہاتیر محمد پہلی بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔