• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: فٹبالر’’ میسی‘‘ کریمنل گینگ کا سربراہ ہے، سرکاری وکیل

Spainfootballer Messi Is The Head Of Criminal Gang
شفقت علی رضا... بارسلونا فٹ بال کلب کے کھلاڑی میسی کے خلاف ہائیکورٹ کتلونیا میں مقدمہ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں محکمہ ٹیکس کے ساتھ 41 لاکھ یورو کا فراڈ کرنے کے جرم میں میسی اور اس کے والد کیلئے 22 ماہ جیل کی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل نے دلائل میں میسی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ وہ میسی کو ایک مافیا گینگ کے سربراہ کے طور پر پیش نہیں کرنا چاہتا، لیکن جس طرح سے میسی نے ٹیکس کو چھپانے کیلئے مختلف طریقہ استعمال کیا ہے ، وہ اسے کریمنل گینگ کا سربراہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔

سرکاری وکیل نے میسی پر الزام عائد کیا کہ وہ اسپین کا رہائشی ہے اور یہیں کھیل کے بدلے وہ رقم کماتا ہے، اپنے بصری حقوق کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کا 50 فیصد، اسے محکمہ ٹیکس کو ادا کرنا چاہئے تھا، لیکن ٹیکس بچانے کیلئے اس نے پیراگوائے کی ایک کمپنی کا استعمال کیا اور اس طریقہ واردات کو ایک 10 سال کا بچہ بھی سمجھ سکتا ہے۔

میسی کے فیملی وکیل نے تمام ٹیکس چوری کا مورد الزام ایک لاء کمپنی کو ٹھہرایا اور موقف اختیارکیا کہ میسی اور اس کے والد ٹیکس معاملات کی باریکیوں کو نہیں سمجھتے اور انہیں لاء فرم نے دھوکے میں رکھا چونکہ میسی کے تمام مالی معاملات اس کے والد دیکھتے ہیں اس لئے سزا صرف والد کو دی جائے اور میسی کو الزام سے بری قرار دیا جائے۔
تازہ ترین