• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا سیلاب سے متاثرہ طلبہ کیلئے مراعات پیکچ کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالبعلموں کیلئے مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مراعاتی پیکج میں وزیرِ اعظم کی جانب سے طلبہ کی فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ کے لیے وظائف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس میں پیکج تیاری پر مشاورت کیلئے چئیرمین ایچ ای سی، وائس چانسلرز، وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متاثرہ علاقوں کے طلبہ کا تعلیمی مستقبل بچانے کیلیے وزیرِ اعظم نے پیکج کی تیاری کی ہدایات دی ہیں۔

عمل درآمد کےطریقہ کار کیلئے وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مل کر کام شروع کر دیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیمے، میڈیکل کیمپس اور عارضی اسکول بھی قائم کئے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید