• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین نے ملک و قوم کی ترقی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ عروہ حسین نے ملکی ترقی اور قومی یکجہتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ عروہ حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے کہ اس قدرتی آفت کے وقت ہم ایک قوم کے طور پر کیسے متحد ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ تصور کریں کہ اگر ہم پاکستان کی بہتری کے لیے اس طرح روزمرہ مل کر کام کریں تو ہم ایک ملک کے طور پر کیسے ترقی کر سکتے ہیں‘‘۔

اداکارہ کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے کمنٹس میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’یہی اصل مسئلہ ہے کہ عوام متحد ہیں وہ مل کر کام کر نا جانتے ہیں لیکن سیاست دان اور ان کے معمولی فائدے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ لہٰذا حوصلہ رکھیں اور قدرت کو فیصلہ کرنے دیں کہ کیا یہ قوم بچنے کے قابل ہے!‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید