• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو خط لکھنے والے ننھے فین کی خواہش پوری ہوگئی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خط لکھنے والے ننھے فین کی خواہش پوری ہو گئی۔

آٹھ سالہ ہارون سوریا نے ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کو خط لکھا تھا، ننھے مداح نے بابر اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹو گراف کی خواہش ظاہر کی تھی۔


بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر ننھے فین سے آٹوگراف کا وعدہ کیا تھا۔

ابر اعظم نے ہارون سوریا کو آٹو گراف بھی دیا اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی۔

ہارون سوریا کا خط
ہارون سوریا کا خط

ایشیا کپ میں ٹریننگ کے دوران بابر اعظم نے ہارون سے ملاقات کی اور پاکستان ٹیم کی جانب سے ہارون سوریا کو آٹو گراف والے بیٹ کا تحفہ بھی دیا۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ جرسی پر بھی آٹوگراف دے کر ننھے فین کو تحفہ دیا۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے خط پر شکریہ ادا کیا تھا اور ہارون سے آٹو گراف لینے کا کہا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید