• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے کبھی پانی خرید کر نہ پیا ہو اسے مفت میں اڑائی ہر چیز ہی سستی لگتی ہے، پرویز رشید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بیان ’ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کریں‘ پر رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید نے طنزیہ رد عمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ جس نے پانی کبھی خرید کر نہ پیا ہو اسے مفت میں اڑائی ہر چیز ہی سستی لگتی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت سے واپسی پر صحافیوں نے عمران خان سے سوالات کی بوچھاڑ کردی تھی۔

عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی نے ہیروں کا ہار لیا تھا؟

جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ ضمانت کا فیصلہ کس نے کروایا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہر روز خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خان صاحب! آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟

جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔

قومی خبریں سے مزید