• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم کا یوکرین کے جوہری پلانٹ کا دورہ

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم نے یوکرین میں روس کے زیر انتظام زاپوریزہزیا جوہری پلانٹ کا دورہ کیا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا مشن ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی سربراہی میں یوکرین کے جوہری پلانٹ میں سیکیورٹی اور حفاظتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے وہاں پہنچا ہے۔

آئی اے ای اے مشن کے سربراہ رافیل گروسی نے اس موقع پر کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی زاپوریزہزیا جوہری پلانٹ پر مستقل موجودگی کی کوشش کرے گی تاکہ کسی بھی حادثے کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ روس نے مارچ میں زاپوریزہزیا جوہری پلانٹ پر قبضہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید