• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست میں ملکی برآمدات 13 فیصد زیادہ تھیں، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگست میں ملکی برآمدات 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں جو 13 فیصد زیادہ تھیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگست میں ترسیلات زر 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگست میں درآمدات 5 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ درآمدات 13 فیصد کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں انرجی کی درآمدات 2 ارب ڈالر رہیں جو 5 فیصد زیادہ تھیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ اگست میں نان انرجی درآمدات 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں نان انرجی درآمدات 21 فیصد کم رہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگست میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر درآمدات سے ابھی بھی کم ہیں جسے ہم بڑھائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید