• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کم عمر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق موٹرسائیکل پر 2 کم عمر لڑکے ڈکیتی کرنے آئے اور مزاحمت پر شہری پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

گلستان جوہر بلاک 19 میں چند روز قبل بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں کورنگی اللّٰہ والا ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی کورنگی نمبر ایک میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید