• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قہوہ قبل از وقت موت کا خطرہ کم کردیتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قہوہ (بلیک ٹی) پینے والے نا صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ ان کی عمر بھی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔

یہ تحقیق برطانیہ میں نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی۔ انہوں نے برطانیہ کے تقریباً 5 لاکھ مرد و خواتین سے چائے کے بارے میں سوال کیا۔

سروے میں شامل افراد میں سے 89 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کالی چائے پیتے ہیں ، یہ تحقیق 2006 سے 2021 کے درمیان کی گئی جس میں سے ابتدائی 5  سال سروے کیا گیا بعد ازاں تقریباً 11 سال تک ان افراد کی نگرانی کی۔

تحقیق کے مطابق قہوے میں ایسے مفید مادے ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش یا ورم کو کم کرتے ہیں، روزانہ بغیر دودھ کی چائے یعنی قہوے کے دو سے تین کپ استعمال کرنے والے افراد  کی دل کی بیماری اور فالج سمیت کسی بھی بیماری سے موت کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

سائنس دانوں کو تجزیے کے دوران معلوم ہوا کہ گرم یا ٹھنڈی چائے پینی سے مذکورہ نتائج میں ذرا بھی کمی نہیں آتی لیکن چائے میں دودھ یا چینی شامل کرنے سے نتائج میں فرق پڑتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ قہوے کے استعمال سے کینسر یا نظام تنفس کے خطرے کو کس حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

صحت سے مزید