• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کشمیر پیس فورم کے زیر اہتمام ’’کراس پارٹی کونسلرز‘‘ کی کانفرنس

برمنگھم( نمائندہ جنگ ) کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل نے برطانیہ میں نئے سرے سے جدید تقاضوں کے مطابق مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے، نوجوان نسل کی اس مسئلہ سے آگاہی کے لیے برطانیہ بھر میں رابطہ مہم، دورے اور مشاورت کا آغاز کردیا۔ مشاورت کا بنیادی مقصد مسئلہ کشمیر کو کراس پارٹی کونسلر اور دنیا بھر میں ویب سائٹ کے ذریعے آپس میں باہمی مشاورت اور کشمیر کے قومی دنوں کی مناسب سے دنیا بھر میں ایک موقف اپناناہے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر پیس فورم کے چیئرمین چوہدری ماجد اسمٰعیل، صدر بیرسٹر کرامت حسین اور دیگر نے برمنگھم مڈ لینڈ میں کراس پارٹی کونسلرز کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور تجاویز اکٹھی کیں۔ کانفرنس کاآغاز چوہدری محمد حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا، کانفرنس میں کونسلر محمد ادریس، کونسلر و کیبنٹ ممبر ماجد محمود، کونسلر شفیق شاہ، کونسلر رضوان علی، کونسلر عابد علی، کونسلر ظہیر، کونسلر ذاکر اللہ، کونسلر بابر باز، پارٹی رہنما چوہدری قدیر، چوہدری شہزاد، اشتیاق لہڑی اور محمد حسین اور دیگر شریک تھے۔ ایک اندازے کے مطابق برطانیہ بھر میں کراس پارٹی کونسلرز کی مجموعی تعداد ساڑھے چار سو ہے جن کا تعلق پاکستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔ برطانیہ کے چار زونز نارتھ، سائوتھ، لندن سے ایک ایک ترجمان مقرر کیا جائے گا اور ایک زون 24 گھنٹے آن رہے گا اور اَپ ڈیٹ کرے گا۔ ابتدائی طور پر ویب سائٹ ممبران کے درمیان ایک پن نمبر کے ذریعے رابطہ ہوگا اور بعد میں مواد پبلک کیا جائے گا۔ بیرسٹر کرامت حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری ریاست کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کی بے وجہ سزا کے خلاف قانونی دفاعی کمیٹی کا قیام اچھی پیش رفت تھی اور برمنگھم سٹی کونسل لارڈ میئر پارلر میں ہونے والے کونسلر کنونشن میں برطانیہ بھر سے نمائندگی پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بہت کامیابی ملی جو ایک سنگ میل عبور کرنے کے مترادف ہے۔ چوہدری ماجد اسمعیل کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا دوسرا گھر ہے، مسئلہ کشمیر پر لابنگ کے بہتر نتائج اخذ کیے جاتے ہیں اور برطانیہ سے اٹھنے والی آواز کامیاب ہوتی ہے، ہم اس یقین کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے کہ ایک دن مسئلہ کشمیر ضرور حل ہوگا۔ اس موقع پر کراس پارٹی کونسلر گروپ میں سے لیبر پارٹی کے کونسلر ماجد محمود، کونسلر محمد ادریس، ترجمان جب کہ لب ڈیم سے کونسلر ذاکر اللہ چوہدری اور سینڈ ویل سے کونسلر رضوان جلیل ترجمان ہوں گے، آئندہ ہفتے الگ الگ تین دن کی میٹنگز ہوں گی۔ 

یورپ سے سے مزید