• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کردیا

اسلا م آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 13رکنی نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر (NFRCC) کے چیئرمین وزیراعظم خود ہونگے، جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سینٹر کے ڈپٹی چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نیشنل کوآرڈینٹر، چیئرمین این ڈی ایم اے ممبر ہونگے، جبکہ اقتصادی امور، خارجہ، داخلہ، خزانہ، موسمیاتی تبدیلی اور مواصلات کے وفاقی وزرا بھی ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرمملکت خزانہ، مشیر اسٹیبلشمنٹ اور کوآرڈی نیٹر برائے توانائی بھی نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے رکن ہونگے۔