• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچھر جھیل میں شگاف پڑنے کا خدشہ، لوگ فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں، ڈی سی جامشورو

منچھرجھیل میں پانی کا دباؤ مزید بڑھ گیا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جامشورو نے بتایا کہ جھیل میں شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔ 

حیدرآباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منچھر جھیل کے آر ڈی 50 اور 52 پر کٹ لگایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیہون کی 5 یونین کونسلوں میں آبادی کا انخلا جاری ہے۔ 

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ فوراً علاقے سے نقل مکانی کر جائیں۔ ڈی سی جامشورو کے مطابق بھان سعیدآباد، لال باغ اور سیہون میں قائم ٹینٹ سٹی میں لوگ رہ سکتےہیں۔ لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق منچھر جھیل کے آرڈی 14 اور 15 پر 2 روز پہلے ہی کٹ لگایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید