• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نارتھ ناظم آباد کی حیدری مارکیٹ میں جوتے کے گودام میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا، آگ سے ہوئے مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سینٹرل معروف عثمان کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب بھایانی چیمبر نامی کاروباری بلڈنگ میں شوز کی دکان میں پیر کو آگ لگی تھی، جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔

اس وقت تک آگ تیزی سے دکان کے ساتھ منسلک گودام تک پھیل گئی، فائر بریگیڈ کے مطابق کے مطابق اطلاع کے بعد مرحلہ وار 4 فائر بریگیڈ، 2 باؤزر اور 1 اسنارکل موقع پر بھیجی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق رات 8 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا تاہم ممکنہ خطرے کے پیش نظر پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس موقع پر موجود تھی۔

معروف عثمان نے بتایا کہ اس آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ سے ہوئے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید