• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی صحافی کے قتل پر اسرائیلی فوج کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ

فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر اسرائیلی فوج کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت کس کی گولی سے ہوئی اس کا واضح تعین مشکل ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت اسرائیلی فوجی کی گولی سے ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شیریں عاقلہ کے حادثاتی طور پر اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بننے کا امکان ہے۔ اسرائیلی فوجی نے مشتبہ فلسطینی مسلح افراد پر فائرنگ کی تھی۔

تحقیقات رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی شیریں ابو عاقلہ کے صحافی ہونے کی شناخت نہیں کرسکا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے شیریں عاقلہ کے قتل کا ذمہ دار فسلطینی عسکریت پسندوں کو ٹھہرایا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 11 مئی کو شیریں ابو عاقلہ کو قتل کیا تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید