• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے اداروں میں بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی، قوم سے معافی مانگیں، ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو آپس میں لڑوانے، بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کی قیادت وضاحت کرے اور قوم سے معافی مانگے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان نے اس نازک صورتحال میں اداروں کی قیادت کو نشانے پر لیا،  عمران خان کے اس عمل کی کوئی نظیر نہیں ملتی، اس کے بعد کسی کی بھی حب الوطنی پر شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

 خالد مقبول نے مزید کہا کہ عمران خان نے وہ سرخ لکیر عبور کرلی جس کے بعد کسی کی بھی حب الوطنی پر سوالات اٹھنے شروع ہو جائیں، اداروں کے اندر بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ عمران خان کی تقریر نے شہباز گل کے بیان کو آفیشل بیانیہ بنا دیا، تحریک انصاف اس کی وضاحت کرے۔

خالد مقبول صدیقی 2022 کی ابتدا سے سیاسی عدم استحکام رہا ہے، کئی سال سے معیشت بھی نہیں سنبھل رہی، پورے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے ایک تباہی مچا دی، سیاسی رہنماؤں کا فرض ہے کہ ملک کو اس مشکل سے نکالیں۔

قومی خبریں سے مزید