• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی میں سیلابی صورتحال برقرار

بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے۔ علاقے منجو شوری میں ایک خاندان نے گزشتہ کئی روز سے ایک دکان میں پناہ لے رکھی ہے لیکن اب تک ضلعی انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے بند توڑ کر سیلابی پانی کا رخ سندھ کی جانب موڑنے کے الزام کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی پیشکش کردی ہے۔

دوسری جانب چمن مسافر ٹرین دو ہفتے بعد بحال ہوگئی، ٹرین مسافروں کو لے کر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے چمن کے لیے روانہ ہوگئی۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بند اسکول اور کالج بھی کھُل گئے ہیں۔

ادھر سیلاب سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ 19 اموات سندھ میں ہوئیں جبکہ 3 پلوں کو نقصان پہنچا۔

قومی خبریں سے مزید