• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹا ریلز کیلئے خطرناک اسٹنٹ انجام دینا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

منفرد اور خطرناک ریلز بنانے کے جنون نے نوجوان کو اسپتال کے بستر پر پہنچا دیا۔

ٹک ٹاک ویڈیوز ہوں یا انسٹا ریلز، نوجوان ایک دوسرے سے سبقت لےجانے کی دوڑ میں آئے دن کچھ نیا کر دکھانا چاہتے ہیں، ایسا ہی کچھ بھارتی شہر تلنگانہ میں گزشتہ روز ہوا۔

جب ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے لیے مختصر ویڈیو ’ریل‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے زخمی ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیارہویں جماعت کا طالب علم اکشے منفرد ریل بنانے کی خاطر ریل کی پٹریوں پر ریکارڈنگ کروا رہا تھا، اس کی خواہش تھی کہ اس کے پس منظر میں چلتی ہوئی ٹرین بھی دکھائی دے۔

نوجوان اکشے کا اسٹنٹ اس وقت ناکام ہوگیا جب وہ ٹرین کی زد میں آکر اچھلتا ہوا دوسری جانب آگرا۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا، اسے فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اکشے تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام ریل بنانے اور خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے کا جنون دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے، اس کے نتیجے میں نوجوان مرد و خواتین کا زخمی حالت میں اسپتال لایا جانا بہت عام ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید