• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان شاہد کو فخر زمان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

پاکستانی سینئر اداکار شان شاہد کو قومی کھلاڑی فخر زمان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں پاک بھارت کے گزشتہ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی فخر زمان اچھی پرفارمنس نہ دے سکے جس پر اُنہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

فخر زمان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

ناقدین میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامی گرامی اداکار شان شاہد بھی شامل تھے۔

اداکار شان شاہد کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھنا تھا کہ فخر نے 16 گیندوں پر 15 رنز بنائے، انہوں نے فخر زمان پر طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اور آپ قومی کرکٹ ٹیم میں کھیل رہے ہیں، واہ۔

جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے شان شاہد کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سر آپ کی 500 فلموں میں سے صرف  2 یا 4 ہی دیکھنے والی ہیں، کیا فخر نے کبھی آپ کو کچھ بولا؟

ایک اور صارف نے شان شاہد سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ تو کیا آپ نے بطور ہیرو تمام بلاک بسٹرز فلمیں دی ہیں؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید