• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ


ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں خارش، ڈائریا، گیسٹرو، ڈینگی کے بعد ملیریا کا خطرہ بھی منڈلانے لگا۔

ٹنڈو الہٰ یار کے گاؤں سنجرچنگ میں مچھروں کے جھنڈ کے جھنڈ نکل آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھر مار فضائی اسپرے مہم اور مچھر دانیوں کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 97 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، جن میں سے 92 افراد کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے ہے۔

صحت سے مزید