• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز کا اعلان

عامر خان، فائل فوٹو
 عامر خان، فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہالی ووڈ کی فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثرہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو 20 اکتوبر کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم میکرز نے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے فلم کی خراب کارکردگی پر معاوضے کا مطالبہ کیے جانے کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کی بھی تردید کردی ہے ۔

پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ’یہ خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ اصل منظر نامہ بالکل مختلف ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق، فلم کی بھارتی باکس آفس پر خراب کارکردگی کی وجہ سے جلد از جلد اسے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ11 اگست کو ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘بھارتی باکس آفس پر بہت بری طرح ناکام ہوئی لیکن بین الاقوامی باکس آفس پر سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم رہی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید