وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہداء اور افواج کا تمسخر اڑانے والا پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار اور شہداء کی شان کو اپنی انا اور فتنے کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کا تمسخر اڑانے والا افواج اور شہداء کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے، ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا، وہ مانا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہداء پر فخر کرتا ہے، فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔