• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 3 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی الیکشن پر کل اجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اجلاس میں سندھ میں سیلابی صورتحال اور ضمنی انتخاب سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے الیکشن کے روز دستیابی کی رپورٹ مانگی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پولنگ عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ رپورٹس کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 پر 25 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔

ان تینوں حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سابق وزیراعظم عمران خان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید