• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: وحید مراد کی یاد میں سجی رنگا رنگ تقریب کا میلہ سائرہ پیٹر نے لوٹ لیا


چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی یاد میں لندن میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے وحید مراد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں آواز کا جادو جگایا تو شرکاء محفل ماضی کی حسین وادیوں میں کھوگئے۔

سائرہ پیٹر نے وحید مراد کی سپر ہٹ اور سدا بہار فلموں سے پاکستانی گیت پیش کیے۔

انہوں نے فلم انجمن کا مقبول گیت ’آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آگئے‘ اپنی آواز میں پیش کیا تو پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔

بعد ازاں موسیقی کے دیوانوں نے ان سے ابھی تو میں جوان ہوں، گیت کی فرمائش کی جسے سائرہ کی جادو بھری آواز میں بے حد سراہا گیا۔

اس موقع پر اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ ہم سب کے پسندیدہ سدا بہار سپر اسٹار وحید مراد کو فلموں میں گانے فلمانے کا ہنر خوب آتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح گیتوں پر پرفارمنس دیتے کہ سب فلم بین یہ سمجھتے تھے کہ وحید مراد خود گانا گا رہے ہیں۔ایسے ہیروز کی آج بھی ہماری فلم انڈسٹری کو تلاش ہے۔

وحید مراد کے فن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام نارتھ لندن میں ھما پرائس میں شاندار انداز میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ سالانہ گارڈن پارٹی انگریز روسا کی صدیوں پرانی روایت ہے، رقص اور موسیقی کے سر بکھیرتی تقریب میں وحید مراد کی سپر ہٹ فلموں کے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے تھے جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ اس طرح یہ یاد محفل پر تکلف عشائیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید