• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست 5ویں اور کراچی 12ویں نمبر پر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں جبکہ کراچی 12ویں نمبر پر آگیا۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق آج 129 ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ لاہور آلودہ شہروں میں دنیا کا پانچواں آلودہ ترین شہر ریکارڈ ہوا ہے۔

اسی طرح 97 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ کراچی دنیا کا 12واں آلودہ شہر ریکارڈ ہوا ہے۔

آلودہ شہروں کی فہرست میں پیرو کا شہر لیما 156 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ چین کا شہر گوانگزو دوسرے اور ڈھاکا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید