لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغانستان انڈیپنڈنٹ جرنلسٹ یونین کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے افغانستان انڈیپنڈنٹ جرنلسٹ یونین کے صدر حجت اللہ مجددی دیگر افغان صحافیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں صحافی رہنماو ں کے درمیان پاک افغان تعلقات کو باہم مضبوط بنانے کے لیے میڈیا کے کردار پرسیرحاصل گفتگوہوئی۔گفتگو میں دونوں ممالک کے صحافیوں میں قربت بڑھانے اور پروفیشنل تجربات شیئر کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے کابل اور لاہور کے صحافیوں کے وفود کے تبادلے کا ایم او یو بھی کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے صحافی ایک دوسرے کی بھرپور پیشہ وارانہ مدد کریں گے۔ واضح رہے کہ پاک افغان یوتھ فورم کے تحت گزشتہ روز لاہور اسلام آباد اور پشاور کے صحافیوں کا کابل کا دورہ کرایا گیا ۔