• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ پُرامید ہوں کہ ہم کم بیک ضرور کریں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

اس میچ میں عثمان قادر پاکستان کی طرف سے دو وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے تھے۔ 

میچ کے بعد جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا تھا کہ اسکور اچھا تھا، ہمیں اس کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم مکمل پلان کے مطابق بولنگ نہیں کرسکے، انگلینڈ نے کافی زبرست کھیلا اور کامیابی حاصل کی۔

عثمان قادر کا کہنا تھا کہ فینز کی سپورٹ کو خوب انجوائے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں اچھا کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید