اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر ) لڑکی اور چار سالہ بچے سمیت 4 افراد کے اغوا ءپر مقدمات درج کرلئے گئے ۔واقعات تھانہ گولڑہ ،آئی ایریا،کھنہ کے علاقوں میں پیش آئے۔ تھانہ پیرودھائی پولیس کو نور گل نے بتایا کہ میرا چھوٹا بیٹا ناصرعمر4سال گھر سے چیزلینے کے لئے گیاجو واپس نہ آیا ۔ اسے کسی نے اغواکرلیا۔