قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈریپ کو پیراسیٹامول اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے کہا ہے کہ پیراسیٹامول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، جو کمپنیاں رجسٹریشن کے باوجود پیراسیٹامول نہیں بنا رہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے کہا کہ پیراسیٹامول بنانے والی کمپنیاں قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمت بڑھانے کا مطالبہ نہ ماننے پر کئی کمپنیاں پیراسیٹامول نہیں بنا رہیں۔