• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھر سے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار چلانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا ملزم
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا ملزم

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کی اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے گھر سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گلزارِ ہجری اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ملزم بابر دوسانی کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم اپنی رہائش گاہ سے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں ملوث تھا۔

ملزم کے قبضے سے 14000 برطانوی پاؤنڈز، 17000 امریکی ڈالرز اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر اور ہنڈی حوالہ سے متعلق فہرستیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ملزم نے ہنڈی حوالہ کی لین دین کے لیے رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی ہوئی تھیں۔

ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید