• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا نے اپنی خراب تصاویر کیوں شیئر کیں؟

فوٹو بشکریہ انوشکا شرما / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انوشکا شرما / انسٹاگرام

شوبز شخصیات اور دیگر سلیبریٹیز سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر اپنی تصاویر مکمل ایڈٹ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جن میں وہ رنگوں اور روشنیوں کا بھی خاص خیال کرتے ہیں اور اگر وہ بھی ٹھیک نہ ہو تو اسے بھی ایڈٹ کرکے درست کیا جاتا ہے۔

لیکن اپنی حالیہ پوسٹ میں انوشکا شرما نے ایسا نہیں کیا، بلکہ انہوں نے اپنی بغیر ایڈٹ والی "خراب" تصاویر ہی شیئر کر ڈالیں۔

انوشکا اس وقت اپنی فلم چکڈا ایکسپریس کی شوٹنگ کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں اور انہوں نے وینٹری وین کے باہر ہی ایک ہی جگہ پر مختلف پوز دینے کی کوشش کی۔

ان تصاویر کو انوشکا نے کچھ اس طرح بیان کیا کہ "ایک بھی فوٹو اچھی نہیں لگی مجھے، تو میں نے سوچا ہمیشہ اچھی فوٹو ڈالنا ہے یہ کس نے کہا؟"

انوشکا کا مزید لکھنا تھا کہ "تو یہ ہیں میری اوکے اوکے قسم کی تصاویر جو میں نہ ڈالتی، لیکن اپنی قیمتی سانس ان کو کھینچنے میں استعمال کی ہے تو پوسٹ کرنا تو بنتا ہے۔


انوشکا کی اس پوسٹ پر اداکار ارجن کپور نے انہیں ٹرول کرتے ہوئے تحریر کیا کہ فوٹوز تو خراب ہیں، میں مانتا ہوں، لیکن ہوڈی اچھی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید