جدہ (شاہد نعیم)سعودیہ92ویں قومی دن کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ، گلی کوچے قومی پرچموں سے مزین،تفصیلات کے مطابق سعودی مملکت کی آزدی کے 92سال مکمل ہونے پر قومی دن کی مناسبت سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ائیر شو منعقد کیا جائے گا۔ ائیر شو سے مملکت سعودیہ کے 13بڑے شہروں میں دیکھا جاسکے گا۔ فوجی طیاروں اور سعودی ائیر فورس کے طیاروں کے مشاق ہوا باز اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔علاوہ سعودی شہری قومی دن کی خوشی کے موقع پر آتش بازی کا مظارہ بھی دیکھیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی شہری قومی سفر و ترقی کا یہ یاد گار دن زیادہ جوشو خروش سے مننانے کی تیاری کیے ہوئے ہیں سعودی دارالحکومت ریاض کی گلیوں اور چوراہوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ اسی طرح اونچی اونچی عمارات پر لہراتے قومی پرچم بھی ایک سماں باندھے ہوئے ہیں۔ 34 ملین شہری پورے ملک میں قومی دن منانے کے لیے قوم کے تاریخی ، ثقافتی اور تمدنی رنگوں کے سائے میں یہ دن منارہے ہیں۔ دارالحکومت ریاض میں سعودی شہریوں کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں موسیقی اور تھیٹر کا بھی اہتمام بطور خاص کیا گیا ہے۔