• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑا چیلنج سیلاب زدگان کی بحالی ہے، حنا ربانی کھر

نیویارک(نمائندہ خصوصی، عظیم ایم میاں) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج سیلاب زدگان کی بحالی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس،امریکی صدرجو بائیڈن اور دیگر رہنمائوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے۔ پاکستان کی اندرونی سیاست سے ہمیں یہاں کوئی فرق نہیں پڑرہا ہے ابھی تک کسی میٹنگ میں یہ نہیں پوچھا گیا کہ کیا حال ہے۔ ان خیالات کااظہار حنا ربانی کھر نے نیویارک میں ایک نمائندہ جنگ سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہم صنعتی ممالک کی وجہ سے نقصان کا سامان کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے چیلنج یہ ہے کہ کس طرح ہم نے عالمی سطح پر پاکستان کے لئے موجود اچھے جذبات کو کس طرح اپنے لوگوں کے مفادمیں استعمال کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست کا بہت شور لیکن ابھی تک کوئی میٹنگ ایسی نہیں ملی جہاں کسی نے پوچھا ہو کہ عمران خان کا کیاحال ہے۔ ایک سوال پر حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہمارا چیلنج اس وقت صرف ایک ہے کہ پاکستان میں جو ایک آفت آئی ہے، قدرتی آفت نہیں ہے،Man Made Triggeredآفت ہے اس کو کس طرح ہم جو اس کے ذمہ دار ہیں ان کو یہ سمجھا سکیں کہ اس وقت آپ اگر ایک بڑی طرح عام طریقے سے نہیں بلکہ غیر معمولی طریقے سے نہیں کریں گے تو Everybody will have to pay۔

ملک بھر سے سے مزید