• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر آئندہ ماہ ریٹائر، نئے ناموں پر غور شروع

اسلام آباد(فاروق اقدس/نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان جو آئندہ ماہ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں ان کی جگہ نئے ہائی کمشنر کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے تاہم اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ معظم احمد خان اپنی مدت ملازمت میں توسیع حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ ملک میں ’’نامہرباں حالات‘‘ کے باعث خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے سیاستدانوں کے ترجیح ممالک میں بھی برطانیہ اور امریکہ سرفہرست ہیں۔ اس تناظر میں بلخوص دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ کوشش ہوگی کہ ان کی نامزد کردہ ہم خیال شخصیت کو لندن میں ہائی کمشنر تعینات کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید