• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیے دیا۔انہوں نے کہا کہ نوٹسز دیکر عمارات سربمہر، ایف آئی ار درج کروائی جائے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر نے انسدادِ ڈینگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ تمام محکمے ڈینگی کنٹرول مہم کے بارے متحرک رہیں۔ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں ، رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کروں گا۔ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن کو صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن میں ہونا چاہیے۔ جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔مقررہ ٹارگٹ سے کم سرگرمیوں پر متعلقہ محکموں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ضلعی انتظامیہ،محکمے ڈینگی کنٹرول مہم کی کامیابی بارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔بس ویگن اڈوں پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں۔ ضلع او ر تحصیل سطح پر ڈینگی کنٹرول کے انتظامی اجلاس منعقد کئے جائیں۔ محکمہ صحت اور دیگر محکموں کی ڈینگی بارے کارکردگی کو کاؤنٹر چیک کرواو¿ں گا۔تمام سکولوں میں ڈینگی آگاہی بارے زیروپیریڈ شروع کئے جائیں۔ پی ایچ اے پارکوں جھیلوں، فواروں، گرین بیلٹس کو چیک کرے۔ہاؤسنگ سوسائیٹز کے ملبے، ٹائروں کی دکانوں کو چیک کیا جائے۔
ملتان سے مزید