• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل کے کچن میں سگریٹ نوشی کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غذاء کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ملتان ڈویژن میں کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ہوٹلز اور بیکریوں کی چیکنگ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائدکیے تفصیلات کیمطابق ملتان میں ہوٹل کو کھانوں میں کھلے مصالحہ جات کے استعمال،کچن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح ملتان میں سویٹس اینڈ بیکرز کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے اور مٹھائی کی تیاری میں مصنوعی فلیورز کے استعمال پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہاڑی میں سویٹس پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی کی تیاری میں کھلے اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید لودھراں میں بیکری کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
ملتان سے مزید