• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پولیس مقابلہ، 4مفرور پولیس افسران کو 29ستمبر کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو جعلی پولیس مقابلہ میں عمر قید کی سزا پانے والے 4مفرور پولیس افسران کی گرفتاری یقینی بنا کر 29 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے اور ان کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دیا ہے، ا نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد ارشد کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  نے مقامی ڈاکٹر کے 13 سالہ بیٹے کے اغوا برائے تاوان میں ملوث میڈیکل ریپ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت مزید گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے 18 ستمبر تک ملتوی کر دی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ڈپٹی کمشنر کے بیٹے کو تاوان کے لیے اغوا کرنے کے مقدمہ میں ملوث  رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی سمیت 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت باقی دو ملزمان کے زیر دفعہ 342 کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے 18 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،یاد رہے کہ اس کیس میں ملزم ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی نے حاضری سے استثنیٰ لے رکھا ہے۔
ملتان سے مزید