• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، ہراساں کرنے والے معطل استاد سے انکوائری

طالبہ کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کراچی کے معطل لیکچرار منظور کلوڑ سے انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے۔

جے ایس ایم یو کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر متعلقہ استاد کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس کے باعث احتجاج بھی ختم ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہراسگی کا واقعہ رپورٹ کیا گیا جس پر رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ استاد کو معطل کرکے شکایت کو اسی وقت ہراسمینٹ کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی میں درج کرلی اور معاملے کی انکوائری شروع کر دی۔

رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان کے مطابق اس انکوائری ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جے ایس ایم یو میں ہراسگی کے خلاف مکمل پالیسی موجود ہے جو کہ ادارے کی ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر ذمہ داران کے ناموں کے ساتھ دی گئی ہے۔

جے ایس ایم یو میں ہراسگی کے معاملات کو سنجیدگی اور سختی کے ساتھ نمٹایا جاتا ہے تاکہ طلبہ و طالبات خود کو محفوظ محسوس کریں۔

قومی خبریں سے مزید