• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینیت کے نقش قدم پر چلتےہوئے ہم صیہونی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،خاور شفقت بھٹہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحفظ عزاداری امام حسین ؓکونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پروازنے کہا ہے کہ حسینیت کے نقش قدم پر چلتے ہو ئےہی ہم صیہونی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، امت مسلمہ آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدعلی حیدر بخاری کے زیر اہتمام قدیمی ومرکزی امام بارگاہ مخدوم پیرجہانیاں بستی عاربی میں اختتام مجلس پر شہدائے کربلاکے چہلم کے موقع پر شبیہہ ذوالجناح برآمد گی کے مو قع پر شریک عزاداروں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پراصغرعلی قریشی ہاشمی، نجیب اللہ حیدری، فیاض خان، محمد عباس قریشی ہاشمی، محمد آصف جھمٹ،کامران شمسیو دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید