• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے:فراڈ کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔عمران جمیل نے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دی کہ ملزمان اقبال مسیح، ولیم مسیح اور محمد اکمل سکنہ مونگی بنگلہ تحصیل گوجرہ نے 20لاکھ روپے لیے نہ تو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے الزام میں محمد فیاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید