• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ خانیوال میں مشکوک ترقیاتی اسکیمیں،چیف آفیسر و دیگر کی اینٹی کرپشن میں طلبی

ملتان (سٹاف رپورٹر) بلدیہ خانیوال میں مشکوک ترقیاتی سکیموں پر سی او بلدیہ انٹی کرپشن میں طلب۔ محمد عامر نے انٹی کرپشن ملتان کو درخواست دی کہ بلدیہ خانیوال کے سی او افتخار بنگش، سابق فنانس افسر لیاقت کھوکھر و دیگر نے مشکوک 25 ترقیاتی سکیموں کی مد میں 1 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے انٹی کرپشن نے فریقین کو 26 ستمبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
ملتان سے مزید