• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے، حاجی زبیر علی

پشاور (جنگ نیوز) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عوام کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ ہائی رسک علاقوں میں ڈینگی سپرے ترجیحی بنیادوں پر کررہے ہیں اور پشاور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچائو کا سپرے کا عمل جاری ہے اور پورے پشاور میں بلاتعطل ڈینگی سے بچائو کا سپرے کیاجائیگا اس سلسلے میں انہوں نے فوکل پرسن برائے ڈینگی مدثر نظر کو خصوصی ٹاسک سونپا ہے جس میں وہ این سی کی سطح پر بلاتعطل ڈینگی سپر ے کرایا جارہا ہے اس حوالے سے گذشتہ روز انچار چ ڈینگی مدثر نظر کی سربراہ ہی میں ڈینگی سے بچائو کا سپرے کا عمل جار ی ہے اور پشاور کے مختلف علاقوں جس میں این سی 103 این سی 107 ‘این سی 33 ‘این سی 34 ‘ این سی 128 ‘این سی 41 ‘این سی 42 ‘ این سی 51 ‘ این سی 87 اور دیگر این سیز میں ڈینگی سے بچائو ں کا سپرے کیاجارہا ہے ‘اس موقع فوکل پرسن مدثر نظر روزانہ کی رپورٹ سے مئیر پشاور کو آگاہ کررہے ہیں اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ عوام کو ڈینگی سے بچائو اولین ترجیح ہے ‘ ہماری پہلی ترجیح ہائی رسک علاقوں میں ڈینگی سپرے کرنا ہے جبکہ کالجوں ‘سکولوں اور سنٹرل جیل پشاور میں ڈینگی سے بچائوکا سپرے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہاں تک ہسپتالوں میں مریضوں کے بیڈز بھر چکے ہیں اور زیادہ ترلو گ گھروں میں علا ج کررہے ہیں اس حوالے سے علاقہ چیئرمینو ں کی ساتھ رابطے میں ہے اور ان کے تعاون سے ہر دو این سیز کو ایک ایک عدد فوگر شولڈرمشین بھی فراہم کررہے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سپرے اپنے اپنے علاقوں میں کررہے ہیں۔
پشاور سے مزید