• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد دو ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور آفتاب اقبال نے قتل کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان انعام اللہ اور فیصل نے فائرنگ کرکے سجاد نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کے بعد تھانہ ٹاون میں مدعی مقدمہ اظہار نے رپورٹ درج کردی اور ملزمان کو قتل کے مقدمے میں نامزد کردیا۔ ملزمان نے گرفتاری سے پہلے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔