• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، قاضی حسین احمد کمپلیکس کی بھرتیاں MTI ٹریبونل میں چیلنج

پشاور(نیوزرپورٹر) قاضی حسین احمد کمپلیکس نوشہرہ کے قائمقام ہسپتال ڈائریکٹر وڈین کی تعیناتی اورہسپتال میں ہونے والی بھرتیوں کوایم ٹی آئی ٹریبونل میں چیلنج کردیاگیا، ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا،چیئرمین پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ایم ٹی آئی نوشہرہ ڈاکٹر حمز اللہ نے ٹریبونل میں کیس دائر کیا ، ان کے وکیل شاہ فیصل الیاس نے عدالت کو بتایا کہ قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس میں قائمقام ہسپتال ڈائریکٹر اور ڈین کے عہدوں کا چارج ایک ہی شخص کو دیا گیا حالانکہ وہ دونوں عہدوں کیلئے مطلوبہ اہلیت وتجربہ نہیں رکھتے ، ہسپتال ڈائریکٹر کے عہدے کو مشتہرکیا گیاتھا اوردرخواست گزار نے بھی اس کیلئے ایپلائی کیا تاہم 13جون 2022کو ہونے والے بورڈ اجلاس میں بھرتی کا عمل روکا گیا اور16جون کو نوٹیفیکیشن جاری کرکے اس پر قائمقام ایچ ڈی تعینات کیا گیاجبکہ وہ اس عہدے کیلئے اہلیت بھی نہیں رکھتے لہذا ان کی تعیناتی غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست گزارنے موجودہ ایچ ڈی کے دور میں ہونے والی بھرتیوں وترقیوں کو بھی کالعدم قراردینے کی استدعا کی ۔ ٹریبونل نے ابتدائی دلائل کے بعد صوبائی حکومت سمیت فریقین کو نوٹسزجاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید