• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ رحمت العالمین ؐ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں عشرہ رحمت العالمین بھر پور عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا-تعلیمی اداروں میں حسن قرات ونعت اورسیرت النبی پرتقریری مقابلے منعقد ہونگے، ضلع اور ڈویژن کی سطح پرکانفرنسزاور محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا، تقریری مقابلے کروائے جائیں گے سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا- لاہور میں عظیم الشان سیرت کانفرنس ہوگی-میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر اس سال بھی عشرہ رحمت العالمین عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، وفاقی سطح پر بنائی گئی رحمت العالمین اتھارٹی کو فعال کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ حضور ؐکی ولادت با سعادت کا دن ہمارے لئے بے حداہمیت کا حامل ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ مبارک دن محبت اور جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔