• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد عوام کی طاقت سے امپورٹڈ حکومت کو باہر نکال کر ینگے، محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بہت جلد عوام کی طاقت سے امپورٹڈ حکومت کو نکال باہر کریں گے کیونکہ اس نے ملکی معیشت تباہ کر کے غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ وہ وزیر آباد میں مہنگائی اوربجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ بہت جلد عمران خان اسلام آباد کے لیے کال دینے والے ہیں جس پر ہم سب نکلیں گے اور لٹیروں کو بھگا کر دم لیں گے۔ دریں اثنا اللہ والا چوک میں صوبائی وزیر اور مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ میاں محمودالرشید نے وزیر آباد شہر کے لیے دو ارب اٹھارہ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے ماضی میں نظر انداز کیے گئے 16 چھوٹے شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کیے ہیں۔
لاہور سے مزید